بیٹی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر3افراد کااہل خانہ پر تشدد

بیٹی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر3افراد کااہل خانہ پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بیٹی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر3افراد کاگھر میں گھس کرماں سمیت دیگر اہل خانہ پر تشدد،مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزموں کو نہیں پکڑ رہی ۔باغبانپورہ کی رہائشی مجبور ماں ملزمان کی ضمانتیں خارج کرانے سیشن کورٹ پہنچ گئی۔عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر کو 24جون کو طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد کی عدالت میں باغبانپورہ کی گلشن بی بی نے علاقے کے 3افراد حیدر، رفیق اور گوہرکی درخواست ضمانتیں خارج کرنے کی درخواست اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کرتے ہوئے موقف اختیا رکیا کہ اس کی ایک جوان بیٹی ہے ۔جب بھی وہ گھر سے نکلتی ہے 3مذکورہ افراد اس سے چھڑخانی کرتے ہیں۔اس نے انہیں منع کیا جس پر تینوں اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اس کی بیٹی کو اٹھانے کی کوشش کی اورمزاحمت پر اس سمیت فیملی کے دیگرافرادکو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ملزمان باہر رہ کر اسے کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -