سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، 8پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر 8پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت21جون تک ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ادارہ منہاج القران کی طرف سے 124پولیس اہلکاروں کے خلاف دائر استغاثے میں پولیس اہلکاروں کی حاضری مکمل نہ ہونے پر کارروائی ملتوی کردی۔ عدالت میں گزشتہ روز8پولیس اہلکار پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔