سیشن کورٹ میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح ،حاضری رجسٹر کمپیوٹر ائزڈ

سیشن کورٹ میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح ،حاضری رجسٹر کمپیوٹر ائزڈ

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور عابد قریشی نے بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کردیاہے،اس موقع پر سینئر ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد، ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد اورغلام مرتضی اپل،سینئر سول جج شکیب عمران ،گارڈین جج شفقت عباس اورصدرلاہو بار چودھری تنویر اختر کے علاوہ سیشن کورٹ کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کا کہنا ہے کہ جدید دور میں بائیو میٹرک سسٹم بہت ضروری ہے، اس سے ملازمین کی حاضری اور غیر حاضری کا پتہ چلے گا۔ اس سسٹم کو بہت جلد دوسری عدالتوں میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے وکلاء نے اس جدید سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملازمین بروقت عدالتوں میں پہنچیں گے اور غیر حاضر رہنے والے بھی گرفت میں آئیں گے ۔

مزید :

علاقائی -