زائد المعیاد ادویات رکھنے پر نجی ہسپتال کے مالک کوایک لاکھ 5ہزار جرمانہ

زائد المعیاد ادویات رکھنے پر نجی ہسپتال کے مالک کوایک لاکھ 5ہزار جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے فارمیسی پر زائدالمعیاد ادویات فروخت کرنے کا ریکارڈ مکمل نہ رکھنے اور وارنٹی کے بغیر ادویات رکھنے پر نجی ہسپتال جیل روڈ کے مالک ڈاکٹرعبدالعزیز ڈاکٹر شیخ ممتاز اور فارما اسسٹنٹ کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 5ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ڈرگ کورٹ کی عدالت میں داتا گنج بخش ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر محمد جمیل نے نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر عبدالعزیز،شیخ ممتاز اور فارما اسٹنٹ ثنا اعجاز کے خلاف چالان پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -