تھانہ ساندہ کے ایس ایچ او سمیت 3افسروں کی تنخواہیں بند کرنے کاحکم

تھانہ ساندہ کے ایس ایچ او سمیت 3افسروں کی تنخواہیں بند کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو تھانہ ساندہ کے ایس ایچ او ملک تیمور سمیت 3افسروں کی تنخواہیں بند کرنے کاحکم دے دیاہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز اینڈ انویسٹی گیشن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے کے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -