چوری کے مقدمے میں مجرم کو 4ماہ قید،10ہزار جرمانہ

چوری کے مقدمے میں مجرم کو 4ماہ قید،10ہزار جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ اور چوری کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 4ماہ قید واور10ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظفرفرید ہاشمی کے روبرو داتا دربار پولیس نے ذیشان کے خلاف فراڈ اور چوری کے مقدمہ کا چالان پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ چوری اور فراڈ کے مقدمے میں ملوث ہے ملزم نے دوران تفتیش چوری اور فراڈ کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -