مزید ہزاروں امریکی فوجیوں کو افغانستان میں تعینات کیا جا ئے گا، ٹرمپ نے منظوری دیدی

مزید ہزاروں امریکی فوجیوں کو افغانستان میں تعینات کیا جا ئے گا، ٹرمپ نے ...

واشنگٹن(این این آئی)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون انتظامیہ کو افغانستان میں امریکی فوج کی سطح میں اضافہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔ اس اقدام سے مزید ہزاروں امریکی فوجیوں کو افغانستان میں تعینات کیا جاسکے گا۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پینٹا گون کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پینٹاگون کے چیف جیمس میٹس اب براہ راست فوجیوں کی تعداد کو ایڈجسٹ کرسکیں گے، تاہم عہدیدار نے یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا نئے ’فورسز مینجمنٹ لیول‘ میں اس وقت 8400 فوجیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’وائٹ ہاؤس نے بالکل ایسا ہی کیا ہے جیسا کہ انہوں نے عراق اور شام کے معاملے میں کیا تھا کہ وزارت دفاع کے حکام کو فوجیوں کی سطح مقرر کرنے کی اجازت دی تھی۔اس اجازت کے بعد ٹرمپ نے دونوں ممالک میں داعش کے خلاف جنگ کی اجازت دی تھی۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت وزیر دفاع جیمس میٹس کی جانب سے قانون سازوں کے سامنے اس اعتراف کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ امریکہ افغانستان میں جنگ نہیں جیت رہا ۔خیال رہے کہ جیمس میٹس نے کانگریس کے پینل کو بتایا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو افغانستان کی صورتحال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری دشمنی کے اثرات کو بھی ’افغان پالیسی‘ میں شامل کرنا چاہیے۔

افغانستان۔ امریکی فوج

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...