بلاول بھٹو کی پشاور میں ینگ ڈاکٹرز پر پولیس تشدد کی مذمت

بلاول بھٹو کی پشاور میں ینگ ڈاکٹرز پر پولیس تشدد کی مذمت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں ینگ ڈاکٹرز پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پشاور میں تبدیلی کے نعرے بے نقاب ہو گئے، جہاں اپنے جائز حقوق کے لیئے پرامن احتجاج کرنے پر ینگ ڈاکٹرز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر گرفتار کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شکایات کا فی الفور تدارک کیا جائے۔ انہوں نے گرفتار ڈاکٹرز کی فوری رہائی اور ڈاکٹرز پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبا کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -