کراچی ،رمضان کا آخری عشرہ ،وزارت داخلہ نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

کراچی ،رمضان کا آخری عشرہ ،وزارت داخلہ نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)وزارت داخلہ سندھ نے رمضان کے آخری عشرے میں آنے والی طاق راتوں اور یوم شہادت سیدنا حضرت علی کے حوالے سے ہائی الرٹ سیکورٹی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بدھ کو وزارت داخلہ سندھ سے جاری مراسلے کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ کے احکامات کی روشنی میں اکیس رمضان کے جلوسوں کی سیکورٹی سخت ترین رکھی جائے اور جلوس کی نگرانی کے لئے پولیس کی بھاری نفری سمیت اسپیشل برانچ اور پولیس کمانڈوز تعینات کئے جائیں۔جاری مراسلے کے مطابق آخری عشرے میں ہونے والے تکمیل قران کے اجتعمات ، متعکفین اور محافل شبینہ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ کوئی بھی امن دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل نہ کر سکے۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ کے مطابق سحری اور افطاری کے اوقات میں پولیس پکٹنگ اور گشت بڑھانے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ بازاروں کی بھی کڑی نگرانی کرنے اور ٹریفک کی روانی کو معمول کے مطابق رکھنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزیرداخلہ سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی ،تمام زونل اور رینج ڈی آئی جیز، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو آپس میں مربوط و منظم ربط اور مفید معلومات کے مستقل تبادلے پر زور دیا گیا ہے تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ترجمان وزارت داخلہ سندھ کے مطابق عید کے اجتماعات کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی غیر معمولی اقدامات کئے جائیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک افراد پر نگاہ رکھیں اور کالعدم جماعتوں کی جانب سے فطرہ و زکوہ مانگنے کی صورت میں فوری طور پر پولیس مددگار 15 یا محکمہ داخلہ سندھ کے کمپلین سیل نمبر 88 -99207744کو اطلاع کریں

مزید :

کراچی صفحہ اول -