صوبے کے تمام ٹی ایم ایز کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے :شہرام ترکئی

صوبے کے تمام ٹی ایم ایز کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے :شہرام ترکئی

  

پشاور( نیوز رپورٹر)صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے ایوان کو بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے نے ٹریفک کنٹرول سسٹم وضع کیا صوبے کے تمام ٹی ایم ایز کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے آئی ٹی پارک ایبٹ آباد کیلئے چینی کمپنیوں سے معاہدے ہوئے ہیں سپیشل برانچ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے نظام کو کمپیوٹر ائزڈ کیا جاچکا ہے تین ڈیجیٹل یوتھ سمٹ منعقد کئے جاچکے ہیں 2100 فری لانس یوتھ کو ٹریننگ دی جاچکی ہے ،صوبائی وزیر مال علی امین گنڈہ پور نے محکمہ مال گزاری واملاک کے اخرجات کیلئے ایک ارب 14 کروڑ 53 لاکھ92 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا ارکان کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک واپس لینے کے بعد ایوان نے مطالبہ زر کی منظوری دے دی ،صوبائی وزیر میاں جمشید الدین نے محکمہ آبکاری ومحاصل کے اخراجات کیلئے ایک ارب 7 کروڑ 36 لاکھ چار ہزار کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا ایوان نے ارکان کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک واپس لینے کے بعد مطالبہ زر کی منظوری دے دی ،صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے وزیر کی جانب سے محکمہ داخلہ وقبائلی امور کیلئے ایک ارب 65 کروڑ 44 لاکھ 69 ہزار روپے اور محکمہ پولیس کے اخراجات کیلئے 39 ارب 73 کروڑ 36 لاکھ 61 ہزار روپے کے مطالبات زر ایوان میں پیش کئے ایوان نے مطالبات زر کی منظوری دے دی صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے 35 ارب ،49 کروڑ 63 لاکھ 85 ہزار روپے کے اور محکمہ صحت عامہ کے اخرجات کیلئے 12 ارب 23 کروڑ روپے کے مطالبات زر کی منظوری دے دی ،سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے محکمہ بلدیات ،انتخابات ودیہی ترقی کے اخراجات کیلئے 4 ارب 30 کروڑ 98 لاکھ 63 ہزار روپے ،محکمہ ضلعی حکومتوں کا غیر تنخواہی حصہ کے اخراجات کیلئے 21 ارب 2 کروڑ 8 لاکھ 4 ہزار وپے ،محکمہ گرانٹ ٹو لوکل کونسلز کے اخراجات کیلئے 5 ارب 18 کروڑ 74 لاکھ 39 ہزار روپے ،محکمہ ضلعوں کا تنخواہوی حصہ کے اخراجات کیلئے ایک کھرب 21 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ 73 ہزار روپے محکمہ دیہی اور شہری ترقی کے اخراجات کیلئے 17 ارب 6 کروڑ 50 لاکھ 5 ہزار اور محکمہ ضلعی پروگرام کے اخراجات کیلئے 28 ارب روپے کے مطالبات زر ایوان میں پیش کئے ایوان نے مطالبات زر کی منظوری دے دی صوبائی وزیر شاہ فرمان نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اخراجات کیلئے 4 ارب ،42 کروڑ 37 لاکھ 83 ہزارروپے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اخراجات کیلئے 5 ارب 16 کروڑ تین ہزار روپے کے مطالبات زر ایوان میں پیش کئے صوبائی وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے محکمہ امدادی رقم برائے گندم کے اخراجات کیلئے 2 ارب 90 کروڑ روپے اور محکمہ اسٹیٹ ٹریڈنگ ان فوڈ گرین اینڈ شوگر کے اخراجات کیلئے 85 ارب 82 کروڑ 74 لاکھ 71 ہزار روپے کے مطالبات زر یوان میں پیش کئے سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات شیر پاؤ نے محکمہ آبپاشی کے اخراجات کیلئے 3 ارب 76 کروڑ 25 لاکھ 37 ہزار روپے اور محکمہ سماجی بہبود ،خصوصی تعلیم اور وویمن ایمپاور منٹ کے اخراجات کیلئے 63 کروڑ 50 لاکھ 75 ہزار روپے کے مطالبات زر ایوان میں پیش کئے صوبائی وزیر محمود خان نے محکمہ کھیل ،ثقافت ،سیاحت وعجائب گھر کے اخراجات کے سلسلے میں 57 کروڑ 36 لاکھ 50 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا ایوان نے مطالبہ زر کی منظوری دے دی صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے محکمہ پنشن کے اخراجات کیلئے 52 ارب 60 کروڑ روپے محکمہ سرکاری سرمایہ کاری وطے شدہ حصہ داری کے اخراجات کیلئے 28 ارب روپے ،محکمہ قرضہ جات اور پیشگی ادائیگیاں کے اخراجات کیلئے 59 کروڑ روپے کے مطالبات زر ایوان میں پیش کئے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے اخراجات کیلئے 4 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ 86 ہزار روپے اور محکمہ تعلیم وتربیت کے اخراجات کیلئے 20 ارب 32 کروڑ 19 ہزار روپے کے مطالبات زر ایوان میں پیش کئے ایوان نے مطالبات زر کی منظوری دے دی معاون خصوصی محب اللہ نے محکمہ امدادی باہمی کے اخرجات کیلئے 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا ایوان نے مطالبہ زر کی منظوری دے دی سینئر وزیر سکندر حیات شیر پاؤ نے محکمہ تعمیرات آبپاشی کے اخراجات کیلئے 7 ارب 9 کروڑ 11 ہزار روپے کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا ایوان نے مطالبہ زر کی منظوری دے دی ،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے خیبر پختونخوا فنانس بل 2017ء پوری طور پر ایوان میں زیر غور لانے اور منظور کرنے کی تحاریک پیش کیں ایوان نے فنانس بل کی منظوری دے دی ،وزیر خزانہ مظفر سید نے آئین کے آرٹیکل 123 کے تحت سال 2017-18ء کیلئے توثیق شدہ جدول ٹیبل کیا سپیکر اسد قیصر نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -