نئے مالی سال کا فنڈ قواعدو ضوابط کے مطابق خرچ کرنے کی دستاویزات 27جون تک جمع کرا دیں

نئے مالی سال کا فنڈ قواعدو ضوابط کے مطابق خرچ کرنے کی دستاویزات 27جون تک جمع ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہو ئے محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ مالی سال 2016-17 کے فنڈ کو قواعد و ضوابط کے مطابق خرچ کرنے کے لئے تمام مکمل دستاویزات 27 جون 2017تک جمع کرا دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس پشاور نے اس سلسلے میں مزید بتایا ہے کہ رواں مالی سال2016-17آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جو30جون کو ختم ہو جائے گا۔وقت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام محکمہ جات کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ مالی سال2016-17 کے فنڈز کو رولز کے مطابق خرچ کرنے کے لئے پی ایل اے،ایس ڈی اے،ریزرو فنڈز،پبلک ورکس ،زکواۃ ،پبلک ہیلتھ ،ایریگیشن اور فارسٹ کے چیکس کو مکمل دستاویزات کے ساتھ27جون2017تک دفتر خزانہ میں جمع کرا دیں تاکہ دفتر خزانہ اپنی کارروائی مکمل کر کے جلد از جلد واپس کر سکے۔(27جون2017کے بعد کسی قسم کا چیک ماسوائے تنخواہ جو کہ ڈی ڈی او کے نام ہو،پاس نہیں ہوں گے) اور تمام پاس شدہ چیکس سٹیٹ بنک تک بروقت پہنچ جائیں اور اسی مہینے کی 30تاریخ تک سٹیٹ بنک سے کیش ہو سکیں کیونکہ صوبائی حکومت 30 جون2017کے بعد چیکس پر کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -