رحمن ملک 23 جون کو جے آئی ٹی میں طلب
اسلام آباد(آن لائن) پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی کے سینٹر وسابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو 23 جون بروز جمعہ کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا سینٹر رحمان ملک کو جے آئی ٹی میں پیشی کا سمن جاری ہوگیا ہے جس میں ان کو آئندہ ہفتے جمعے کے روز جے آئی ٹی میں حدیبیہ پیپرز ملز و دیگر کیسوں کی تحقیقاتی رپورٹس سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے خیال رہے کہ اس سے پہلے رحمان ملک کو 13جون کو پیش ہونے کے احکامات صادر ہوئے لیکن وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے تھے۔