ماہ رمضان ہمدردی‘ بھائی چارے کا مہینہ ‘ مستحقین کا خیال رکھا جائے‘ قاری اسلم

ماہ رمضان ہمدردی‘ بھائی چارے کا مہینہ ‘ مستحقین کا خیال رکھا جائے‘ قاری ...

ملتان (سٹی رپورٹر) جامع مسجد المظفر کے امام قاری محمد اسلم نے کہاہے کہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کو اپنے دامن میں لے کر جلوہ گر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز تراویح سنت م کدہ ہے، اہل ایمان ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں مومن کا رزق کئی گنا بڑھ جاتا ہے، مسلمان گناہوں سے اجتناب کریں اور رزق حلال کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو گناہوں سے بچاتا اور نیکی کی طرف راغب کرتا ہے، روزے کا صلہ خود رب العلمین اپنے ہاتھوں سے دیں گے انہوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ماہ رمضان المبارک غم خواری، ہمدردی اور بھائی چارے کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں اپنے قرب و جواب میں بسنے والے غریب اور مستحقین کا بھی خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے باجر طبقہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر حضرات ماہ صیام میں گرانفروشی سے گریز کریں اور غیرب مستحق لوگوں کی خدمت کرکے اپنی دنیا و آخرت کی منزلوں کو کامیابی سے ہم کنار کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...