پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت جس کی جڑیں عوام ہیں‘ قاضی احمد سعید

پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت جس کی جڑیں عوام ہیں‘ قاضی احمد سعید

  

لیاقت پو( تحصیل رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی قاضی احمد سعید نے رشید ٹاؤن میں چوہدری جہانزیب کی طرف سے عما ئدین علاقہ کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد قومی بڑی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں بھٹو شہید کو عوام کے دلوں سے نکالنے کیلئے مخالف جماعتیں تمام حربے استعما ل کر چکی ہیں انہوں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو طویل لوڈ شیڈ نگ,بیڈ گورنس ، بے روزگاری ، کرپشن ، مایوسی کے سوا ء کچھ بھی نہیں دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے علاقائی مسائل کے حل اور عوامی رابطوں کو مضبوط بنایا ہے انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی تاریخی کامیابیاں سمیٹے گی افطار ڈنر میں سابق ایم پی اے سر دار غضنفر علی خان ، سر دار حبیب کان گوپانگ ، محمد قاسم جتوئی ، چوہدری جاوید وڑائچ ، رائے اللہ دتہ ، غلام نبی باجوہ ، ڈاکٹر ارشاد احمد ، محمد یوسف سیال ، حکیم جاوید اقبال ، شاہد سنجرانی ، حاجی یامین ، طارق محمود شاد ، بوٹا وقاص ، عمران عرف مانی ، خورشید احمد خورشید ، جمعہ خان انجم ، ایاز اکرام ، ظفر حسین چوہان ، رانا کامرتان اسلم ، تا ج غوث ، مہر عبد الوحید ، سید عامر شاہ ، جام بخت اقبال ، سر دار عبدالعزیز خان لبانہ ، جام جاوید اختر لاڑ ، عمران اشفاق ، اصغر بگٹی ، سکندر خان پہلوان ، میاں محمد رشید ، رانا محمد طاہر سمیت کثیرتعداد میں حلقہ 287کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی .

مزید :

ملتان صفحہ آخر -