چارسدہ میں ڈسی سی متحدہ شاپ کیپرز کے وفد کی ملاقات

چارسدہ میں ڈسی سی متحدہ شاپ کیپرز کے وفد کی ملاقات

  

چارسدہ (بیور و رپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات ۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو تاجروں پر پولیس تشدد اور تاجر وں پر غیر قانونی ایف آئی آر کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ قانون سے کوئی بالا تر نہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ شاپس کیپرز فیڈ ریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی کی قیادت میں سینئر نائب صدر حاجی صدیق اللہ ، جنرل سیکرٹری رحم باچہ ، انعام الحسن ، مزمل خان ، حاجی فر دوس ، حاجی غندل خان پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کیپٹن طاہر ظفر عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو چارسدہ کے تاجروں پر پولیس کے غیر قانونی ایف آئی آر اور تاجروں پر بہیمانہ تشدد کے حوالے سے آگاہ کیا ۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ پولیس نے نہتے تاجروں اور عوام پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے دو شہری زخمی ہو ئے مگر پولیس نے الٹا تاجروں کے خلاف فائرنگ کی ایف آئی آر درج کی اور متعدد قصائیوں کو گرفتا ر کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجروں کی خفاظت اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔ قبل ازیں وفد نے گرفتار تاجر صدر نثار سے عدالت پیشی کے موقع پر ملاقات کی اور ان کو ہر قسم تعاون کا یقین دلایا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -