نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کرینگے‘ رئیس محبوب

نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کرینگے‘ رئیس محبوب

صاد ق آباد( نمائندہ پاکستان ،نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی 289کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمد خان نے بھونگ سے تعلق رکھنے والے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہو کر نئی تاریخ رقم کریں گے ہماری قیادت کے ہاتھ صاف ہیں اس لیے کوئی گھبراہٹ نہیں حکومت کہیں نہیں جارہی ہے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنا پریڈ پورا کرے گی نواز شریف اورشہباز شریف اپنے مینڈیٹ کے تمام تقاضے پورے کررہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام انشاء اللہ پھر آنے والے الیکشن میں (ن)لیگ کو ہی منتخب کریں گے عمران خان محض خواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے ہماری حکومت قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کررہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے مخالف دراصل ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں یہ توانائی بحران پر ہماری حکومت کو قابو پاتا دیکھ کر بوکھلاگئے انہوں نے مزید کہاکہ جے آئی ٹی سے بھی نواز شریف کا خاندان سرخرو ہوگاجبکہ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے عوام کو بھر پور ریلیف اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کاپختہ عزم کررکھا ہے سستے رمضان بازاروں ، یوٹیلٹی سٹورز اورمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کہیں سستے داموں مل رہی ہیں دوسرے لفظو ں میں ان مقامات پر ریلیف کے دریا بہہ رہے ہیں جن سے لوگ بھرپور مستفید ہورہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...