قومی ائر لائن سے منشیات سمگلنگ کی کوشش سے ملکی وقار ،نیک نامی کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی :نثار

قومی ائر لائن سے منشیات سمگلنگ کی کوشش سے ملکی وقار ،نیک نامی کو ٹھیس ...

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہاہے کہ قومی ائر لائن کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش سے نہ صرف سنگین جرم کا ارتکاب ہوا ہے بلکہ ملکی وقار اور نیک نامی کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، واقعہ میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ نے یہ بات ڈی جی انٹی نارکوٹکس فورس میجرجنرل مسرت نواز ملک سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ڈی جی انٹی نارکوٹکس نے وفاقی وزیر داخلہ کو پی آئی اے کے مسافر طیارے سے منشیات کی برآمدگی سے متعلق کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سے آگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ اب تک کی جانیوالی تحقیقات میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں چند گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، آئندہ چند روز میں مزید پیشرفت متوقع ہے۔ وزیر داخلہ نے طیارہ منشیات کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اے این ایف کے کردار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

نثار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...