چینی کمپنیاں ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں، احسن اقبال

چینی کمپنیاں ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں، احسن اقبال

  

لاہور(آن لائن)وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل احسن اقبال نے کہا ہے کہ متعدد چینی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں، جلد معاہدے عمل میں آئیں گے ۔وفاقی سیکریٹری احسن اقبال نے لاہور میں چیئرمین آپٹما اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر آپٹما رہنماوں نے وزیر اعظم کا ٹیکسٹائل پیکیج نہ ملنے کا شکوہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش سے مقابلے کے لئے بجلی سستی کی جائے ۔وفاقی سیکریٹر ی نے ملز مالکان کوریفنڈز کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی اور بتایاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں اگلے چند ماہ کیدوران مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں، چینی کمپنیاں پاکستانی سرمایہ کاروں سے مل کر سرمایہ کاری کرنے جارہی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -