ڈیرہ ،بدقماش عناصرکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،9 گرفتار

ڈیرہ ،بدقماش عناصرکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،9 گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کینٹ پولیس کا مریالی ،عثما ن آباد اورموسی ٹاؤن میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،نو افراد گرفتار،چار پستول،ایک بندوق اور86کارتوس برآمد کر لئے،گھروں کی رجسٹریشن نہ کروانے پر موسی ٹاؤن میں دو کرایہ داروں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عثما ن آباد مریالی،موسی ٹاؤن اور مریالی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس نے چار پستول ،ایک بندوق اور86کارتوس برآمد کر لئے،پولیس نے اس موقع پر عجب خان ،جاوید اقبال،عمران ،گل زمان،عابد اور غلام ربانی کو گرفتار کر لیا،پولیس نے کرائے کے مکانات کی رجسٹریشن نہ کروانے پر دو کرایہ داروں کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -