پی ٹی آئی اصولوں کی سیاست کرتی ہے،جہانگیرترین

پی ٹی آئی اصولوں کی سیاست کرتی ہے،جہانگیرترین

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اصولوں کی سیاست کرتی ہے ۔ عمران خان نے اصولوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور ٹیکس کے نظام کی اصلاح پی ٹی آئی کی اولین ترجیحات ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔پیپلز پارٹی نے مفاہمت کے نام پر بندربانٹ مچا رکھی ہے ۔ سندھ کا بلدیاتی نظام فراڈ ہے جبکہ کے پی کے میں ملک کا بہترین بلدیاتی نظام ہے ۔ پاناما لیکس کے حوالے سے جے آئی ٹی ایک غیر متنازع تحقیقاتی کمیٹی ہے ، جسے سپریم کورٹ کی سرپرستی حاصل ہے ۔ جے آئی ٹی پر ہمیں مکمل اعتماد ہے امید ہے کہ وہ غیر جانبدارنہ تحقیقات کے ذریعہ اصل حقائق عوام کے سامنے لائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی دوپہر مسلم لیگ (فنکشنل) کے سینئر رہنما سردار عبدالرحیم کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جہانگیرترین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...