پاکستان ریلوے نے عیدالفطرپرپانچ سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان ریلوے نے عیدالفطرپرپانچ سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اضافی رش کے پیشِ نظر مختلف شہروں سے چلنے والی پانچ سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عیدسپیشل ٹرین 23جون کو کراچی سٹی سے دن گیارہ بجے روانہ ہوکر خانپور۔ فیصل آباد۔ جہلم سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات10بجکر30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے دن 11بجکر30منٹ پر روانہ ہوکرجیکب آباد۔ خانیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 6بجکر55منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسری سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے 24جون کو دن 11بجے روانہ ہوکر روہڑی۔ بہالپور۔ سانگلہ ہل کے راستے اگلی صبح 10بجے لاہور پہنچے گی۔چوتھی ٹرین 25جون کو راولپنڈی سے صبح 7بجے روانہ ہوکربوسال، میانوالی کے راستے رات 10بجے ملتان کینٹ پہنچے گی۔ پانچویں سپیشل ٹرین 28جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7بجے روانہ ہوکر کندیاں۔ میانوالی کے راستے رات 10بجے راولپنڈی پہنچے گی۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر عید کے بعد مسافروں کے رش کو مدِ نظررکھتے ہوئے معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگائی جائیں گی۔ پاکستان ریلویز نے عید سپیشل ٹرینوں کے لیے آج جمعرات سے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی مہیاکردی ہے۔ ریلوے کی ویب سائٹ www.pakrail.gov.pkپروزٹ کرکے سیٹ بک کروائی جاسکتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...