ڈیرہ ،پانی کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پانی کی کسی کے تنازعے پر چھ افراد نے علاقہ ڈھلہ گجرات میں لاتوں مکوں سے خادم حسین نامی شخص جاں بحق،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کے علاقہ ڈھلہ گجرات میں پانی کی کسی کے تنازعے پر چھ افراد نے لاتوں مکوں سے خادم حسین قوم شیخ سکنہ ڈھلہ کو شدید زخمی کردیا جس کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا پہاڑ پور پولیس نے خادم حسین کے بیٹے محمد شعیب شیخ کی رپورٹ پر 302-147-149ppcکے تحت چھ افراد منظور حسین ،عبد العزیز،غلام شبیر پسران ،نزر حسین ،غلام رضا،مظہر حسین اور نا معلوم پسران عبد العزیز اقوام ڈھڈی سکنائے ڈھلہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔