ڈیرہ ،بقایا جات کی عدم ادائیگی پر یوفون کے ٹاور سیل

ڈیرہ ،بقایا جات کی عدم ادائیگی پر یوفون کے ٹاور سیل

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ نے اعوان آباد میں تین لاکھ روپے کے بقایا جات پر کاروائی کرتے ہوئے یو فون کے ٹاؤر کو سیل کردیا،موبائلز ٹاؤرز کے بقایا جات نہ ملنے کی صورت میں ان ٹاؤرز کے خلاف بھی جلد کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ای ٹی او محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انجینئر اصغر خان وزیر ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ نے ای ٹی او انجینئر اصغر خان وزیر کی ہدایت پر اعوان آباد میں قائم یوفون کے ٹاؤر کو تین لاکھ روپے کے بقایا جات کی مد میں سیل کردیا اس موقع پر ای ٹی او انجینئر اصغر خان وزیر نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف موبائل کمپنیوں کے ٹاؤرز پر محکمہ ایکسائز کے لاکھوں روپے بقایا جات ہیں اگر ان ٹاؤرز کی انتظامیہ نے بقایا جات ادا نہ کیئے تو انکو جلد ہی سیل کردیا جائیگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -