شیر گڑھ ، رقم کے تنازع پر فائرنگ یوسی نائب ناظم زخمی

شیر گڑھ ، رقم کے تنازع پر فائرنگ یوسی نائب ناظم زخمی

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)رقم کے تنازعے پر یونین کونسل جلالہ کے ویلج کونسل کے نائب ناظم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا شیرگڑھ پولیس نے زخمی نائب ناظم کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف پرچہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جلالہ کے ویلج نائب ناظم شعیب ولد علی رحمت ساکن خان قلعہ جلالہ جو خشت بھٹے کا کام کرتا ہے کا ملزم شیر علی ولد نا معلوم سکنہ فاطمہ مردان کے ساتھ کوئلے کے رقم کا تنازعہ تھا گذشتہ روز ملزم شیرعلی نے رقم کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ویلج نائب ناظم شعیب کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے مردان میڈیکل کمپلکس لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے شیرگڑھ پولیس نے زخمی نائب ناظم کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف پرچہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -