پنجاب اورکشمیر کے کئی علاقوں میں بارش ، درجہ حرارت میں کمی ہو گئی

پنجاب اورکشمیر کے کئی علاقوں میں بارش ، درجہ حرارت میں کمی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور )کامر س رپورٹر( ماہ رحمت میں باران رحمت ، پنجاب اورکشمیر کے کئی علاقوں میں بارش سے ان علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہو گئی۔صوبائی دارالحکومت میں بھی مغرب کے بعد آسمان پر بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ آئندہ 12گھنٹوں میں ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ 16، ڈی جی خان 07، ساہیوال، چکوال 03، نوپورتھل 02 ، کراولاکوٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی 48، نوکنڈی، دالبندین، لاڑکانہ، دادو، نورپورتھل 47، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، بھکر 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اسلام آباد میں40 ، لاہور میں42 ، کراچی میں 36، پشاور میں 41، کوئٹہ میں38 ، مری میں 26، فیصل آباد میں43 ، ملتان میں41 اور حیدر آباد میں 39سنٹی گریڈ رہا۔
بارش