وٹرنری ڈاکٹرز کے مطالبات کے حق میں مظفر گڑھ، ڈیرہ، رحیم یار خان میں احتجاجی مظاہرے

وٹرنری ڈاکٹرز کے مطالبات کے حق میں مظفر گڑھ، ڈیرہ، رحیم یار خان میں احتجاجی ...

  

پیر جہانیاں، ڈیرہ غازیخان، رحیم یار خان(نمائندگان) وٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں گذشتہ روز مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازیخان اور رحیم یار خان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالیں اس سلسلہ میں پیر جہانیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق و(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

ٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے محکمانہ پالیسیوں کے خلاف اور اپنے اجتماعی حقوق کے تحفظ کیلئے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جسکی قیادت وٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہد ممتاز نے کی۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اور تمام ڈائریکٹرز کے اختیارات بحال کرنے اور وٹرنری شعبہ کے ڈاکٹرز اور عملے کو رسک الاؤنس، ہارڈایریا الاؤنس اور پریکٹیسنگ الاؤنس جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کیمطابق وٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مطالبات کے حق میں وٹرنری ہسپتال سے کچہری چوک پر تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں وٹرنری ڈاکٹرزاورپیراویٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک تھے جنہوں نے بینر اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی اگر مطالبات تسلیم نہیں کیے تو پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے ، مظاہرین کی میڈیا سے گفتگو،احتجاجی ریلی میں وٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر آصف رسول بزدار،نائب صد رڈاکٹر عارف رضوان ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد سلطان سیکرٹری فنانس ڈاکٹر آصف نسیم ،ڈاکٹر اکرام اﷲ،ڈاکٹر نسرین بلوچ،ڈاکٹر طارق گشکوری اور پیراویٹس ایسوسی ایشن سے ضلعی صدر امین بابر ،تحصیل صدرریاض حُسین کھوسہ ،محمد آصف سید عابد حُسین شاہ ،حافظ ماجد بزدارشریک تھے ۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک میں سیاسی و انتقامی بنیادوں پرتبادلے کسی صورت منظور نہیں ہیں اور جانوروں کے لیے نمک ونڈہ ،منرل مکسچر،یوریابلاکس کی فروخت نہ کرائی جائے غیر پیشہ ورانہ ڈیوٹیوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں لائیوسٹاک کے تمام ملازمین ڈاکٹرز،پیراویٹس درجہ چہارمکا سروس سٹرکچرفی الفور نافد کیا جائے اور تمام ملازمین کے لئے رسک الاؤنس ،ہارڈایریاالاؤنس ،نان پریکٹس الاؤنس فوراًلاگو کیا جائے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے رحیم یار خان سے بیورونیوز کیمطابق وٹرنری ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماؤں کی ہدایت پرصوبہ بھرکی طرح رحیم یارخان میں بھی ضلعی صدروٹرنری ڈاکٹرزایسوسی ایشن ڈاکٹراحسن رزاق اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹررمیض سرور کی قیادت میں بھرپوراحتجاج کیاگیااوروٹرنری ہسپتال سے لے کرپریس کلب اورایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک کے دفترکے باہرتک ریلی نکالی گئی ‘ اس موقع پرڈاکٹراحسن رزاق اورڈاکٹررمیض سرورودیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ حکومت تمامڈاکٹرزاورپیراویٹ سٹاف کارسک الاؤنس ‘ہارڈایریاالاؤنس اورنان پریکٹس الاؤنس بلحاظ درجہ بندی فی الفورمنظورکی جائے ‘تمام ملازمین کاسروس اسٹرکچر‘سیاسی وانتقامی کارروائیاں بند‘ٹیکنیکل سٹاف سے غیرپیشہ وارانہ امورپرڈیوٹی نہ لی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -