محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ادویات کی مقامی سطح پر خریداری کا طریقہ کار تبدیل کردیا
ملتان(وقائع نگار)محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے لوکل پرچیز کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے،سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے لوکل پرچیز ادویات کے طریقہ کار تبدیل کرنے کے(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )
احکامات بھی جاری کردئیے ہیں،تمام سرکاری ہسپتال پری کوالیفائیڈ ونڈوز سے ادویات کی خریداری کریں گے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی لوکل پرچیز کیلئے دائرہ کار2کلومیٹر سے بڑھا کر10کلومیٹر کردیا ہے،محکمہ صحت کے مطابق ادویات کے معیار اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے اقدام کیا گیا ہے۔