ڈائریکٹر مینٹی ننس جامعہ زکریا اور انجینئر کے مابین کشیدگی، وی سی نے انجینئر کی تنزلی کردی

ڈائریکٹر مینٹی ننس جامعہ زکریا اور انجینئر کے مابین کشیدگی، وی سی نے ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر منٹی نینس اور یونیورسٹی انجینئر کے درمیان کشیدگی پر انجینئرعمران شیخ کو سٹیپ ڈاون کرتے ہوئے دوبارہ پی ڈٰ ی ونگ میں بھجوادیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹرمنٹی نینس ڈاکٹر (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

عابد لطیف اور یونیورسٹی انجینئر کے درمیان پیشہ ورانہ معاملات پر جھگڑا ہوا تھا جس میں عارضی طور پر تعطل آیا لیکن کشید گی کم نہ ہوئی جس پر ڈاکٹر عابد لیطف نے وائس چانسلر کو سفارش کی کہ یونیورسٹی انجینئرکو واپس پی ڈٰ ی ونگ میں بطور اسسٹنٹ انجینئر بھجوایا جائے جس پر وائس چانسلر نے اس بارے میں رجسٹرار سے جواب اور لیگل رائے مانگی اور گزشتہ روز عمران شیخ کو یونیورسٹی انجینئر سے واپس اسسٹنٹ انجینئر بناتے ہوئے پی ڈٰ ی ونگ میں بھجوادیااور اس کامراسلہ بھی جاری کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر منٹی نینس کا عہدے یونیورسٹی کیلنڈر میں موجود نہیں ہے ، اس لئے ڈاکٹر عابد لیطف اس طرح کے مراسلے لکھنے کے مجاز نہیں تھے منٹی نینس اور دیگر ترقیاتی کام پی ڈٰ ی ونگ دیکھتا تھا ، اس لئے یونیورسٹی قوانین کے مطابق اب بھی یہ ذمہ داری پی ڈی پر عائد ہوتی ہے مگر ا من پسند افراد کو نوازنے کیلئے ڈائریکٹر منٹی نینس کا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے ۔اس لئے وائس چانسلر کو انجینئرواپس بھجوانے کے بجائے پورا شعبہ پی ڈٰ ی ونگ کو واپس دینا چاہیے تھا تاکہ تمام یونیورسٹی میں میٹی نینس کے کام بروقت ہوسکیں۔ اور کرپشن کی راہیں بھی بند ہوں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -