بھارت کا ٹینک شکن جدید میزائل ’’ناگ ‘‘کا تجربہ

بھارت کا ٹینک شکن جدید میزائل ’’ناگ ‘‘کا تجربہ

  

نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے ٹینک شکن میزائل ناگ کا تجربہ کیا ہے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹینک شکن میزائل ناگ کا ریاست راجستھان میں صحرا سے تجربہ کیا گیا بیان میں کہا گیا ہے فائراینڈٹارگٹ تھر ڈجنریشن اے ٹی جی ایم ناگ انفراریڈ ریڈار سمیت متعد د جدید ٹیکنالوجیز سے لیس ہے جو کہ صرف چند ممالک کے پاس موجود ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل کا یہ تجربہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -