انتظامی و پولیس افسران،منتخب نمائندوں کے رمضان بازار،سبزی منڈیوں کے دورے جاری

انتظامی و پولیس افسران،منتخب نمائندوں کے رمضان بازار،سبزی منڈیوں کے دورے ...

  

ملتان،وہاڑی،بوریوالا، عبدالحکیم،چوک سرور شہید،کبیروالا،بٹہ کوٹ،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور،بھکر،کروڑ لعل عیسن(کرائم رپورٹر، نمائندگان ) انتظامی و پولیس افسران اور منتخب نمائندوں کے رمضان بازار،سبزی منڈیوں کے دورے جاری،رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کو ہزاروں روپے کے جرمانے،کم وزن کے باٹ سے گوشت فروخت کرتا قصاب پکڑا گیا،چوک سرور کے رمضان بازار میں گرانفروشی کی شکایات سامنے آگئیں اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر (بقیہ نمبر18صفحہ7پر )

کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے رمضان بازار شمس آباد کا دورہ کیا جس میں انتظامی امور کو چیک کیا گیا ، سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے رمضان بازار میں خریداری کے لئے آئی عوام کے مسائل سنے جن کے حل کے لئے سٹی پولیس آفیسر ملتان کی جانب سے فوری احکامات جاری کئے گئے ، رمضان بازار میں لگی ریٹ لسٹ بھی چیک کی گئی اور فروخت کئے جانے والی اشیا ء خاص کر فروٹ کا معیار چیک کیا گیا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کی ہدایت پر ڈی سی اور ڈی پی او کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، سبزیوں اور فروٹ کی نیلامی کا عمل کا جا ئز ہ لیا ، انکے ہمراہ اے سی آصف شاہ ، چیف سیکورٹی آفیسر رانا ثاقب نذیر بھی تھے ڈی سی علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ما ہ رمضان المبارک میں روزہ داروں اور شہریوں کو اشیاء خوردونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہے معیاری سبزیاں اور فروٹ کو چیک کرکے اعلیٰ معیار برقرار رکھا جا رہا ہے انہوں نے منڈی کے دیگر حصوں کا دورہ کیا ۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر قائمقام اسسٹنٹ کمشنر بورے والا خضر حیات بھٹی کی زیر نگرانی ماہ رمضان المبارک میں گرانفروشوں کے خلاف اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے چھاپے اور کاروائی روزانہ کی بنیاد پر زوروشور سے جاری ہے اور یکم رمضان المبارک سے پندرہ رمضان المبارک تک اس سلسلہ میں لاکھوں روپے جرمانہ وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروایا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیلدار محمد سجاد خان لودھی نے گرانفروشی اور رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد نے مجموعی طور پر 30ہزار روپے جرمانہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نائب تحصیلدار چوہدری محمد اسحاق نے 42ہزار 5سو روپے جرمانہ نائب تحصیلدار سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک مظہر عباس نے 31ہزار روپے نائب تحصیلدار محمد عمران فانی نے 21ہزار 5سو روپے جرمانہ شیخ محمد یونس سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے 26ہزار سات سو روپے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیف آفیسر راؤ محمد علی خان نے 18ہزار دو سو روپے اس طرح سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے گذشتہ پندرہ روز کے اندر مجموعی طور پر ایک لاکھ 70ہزار 5سو روپے جرمانہ وصول کیا ہے ۔عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وانچارج رمضان بازار عبدالحکیم ملک محمد شریف (نائب تحصیل دار) نے حکام بالا کی ہدایات پر شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 6ہوٹل مالکان کو احترام رمضان آرڈنینس کی خلاف ورزی کرنے پر مبلغ 11ہزار5صد صد روپے نقدجرمانہ کردیا ہے، سب تحصیل آفس عبدالحکیم سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رانا غلام سرور سموسہ فروش دربار گیٹ ایک ہزار روپے،غلام مصطفی ٹی سٹال نزد مرکز قومی بچت مبلغ2ہزارروپے،عبدالستار جلیبی والا بالمقابل رمضان بازارمبلغ5صد روپے،محمد جمیل بن ولی محمد ہوٹل والا غوثیہ چوک مبلغ7 ہزارروپے،امیرحمزہ بن محمد آصف کو مبلغ5صدروپے اورلیاقت علی کو مبلغ5صد روپے رمضان آرڈنینس کی خلاف ورزی کرنے پر نقد جرمانے کیئے گئے ہیں۔دریں اثناء عبدالحکیم کے رمضان بازار میں چھوٹا گوشت کم وزن کے باٹ کے ساتھ قصائی فروخت کرتا رہا ، باٹ کی چیکنگ کرنے ولے اہل کار محمد فضل نے بتایا کہ منا قصائی نے دو قسم کے باٹ رکھے ہوئے ایک جووہ چیک کرواتا ہے اور دوسرے جس سے وہ گوشت فروخت کرتا ہے ہم نے کم وزن والہ ایک کلو کا باٹ قبضہ میں لے لیا ہے جو کہ ۱۵ گرام وزن میں کم ہے ، ضلعی اہل کاروں نے بھی قصائی کے باٹ چیک کئے جو کہ وزن میں کم تھے اور ان میں سکہ ڈال کر وزن پورا کر دیا ہے باٹ چیک کرنیوالوں نے بتایاہے کہ ہم نے کم وزن کی رپورٹ بنا کر حکام کو ارسال کر دی ہے اور اپنے رجسٹر میں بھی کم وزن کے باٹ کے متعلق تحریر کر دیا ہے۔چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر کے مطابق چوک سرور شہید کینال ریسٹ ہاؤس میں قائم سرکاری رمضان بازار میں سبزی اور فروٹ کے سٹال آدھے سے زیادہ بند پڑے ہیں جبکہ باقی سٹالوں پر کسی ایک پر بھی ریٹ لسٹ موجود نہیں ہوتی جونہی کسی افسر کی امد کے بارے میں علم ہوا تو افسران کو ماموں بنانے کے لیے فوری طور پر تمام ٹیم بھاگ دوڑ میں مصروف ہوجاتی ہے ،اے سی کوٹ ادو ظہور احمد بھٹہ کی زیرنگرانی چلنے والے رمضان بازار میں گراں فروشی پورے شہر کی طرح ہی قائم ہے جبکہ شہر بھر میں گراں فروشی پر جرمانے کئے گئے اور غریب ریڑھی والوں کو حوالات بھی بند کیا گیا جبکہ رمضان بازار میں سٹال لگانے والوں کو بازار کے اندر بھی کھلی چھٹی اور ان کے باہر موجود سٹال پر بھی من مانے ریٹ پر اشیاء فروخت کی جارہی ہیں شہریوں نے کمشنر ڈی جی خان ،ڈی سی مظفرگڑھ سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔کبیروالا،بٹہ کوٹ سے نامہ نگار،نمائندہ پاکستان کے مطابق رمضان با زاروں میں سیکورٹی کے ٹھوس موثر اقدا مات کئے گئے ہیں، پو لیس اپنے فرائض سے بخو بی آگاہ ہے ،عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحا ت میں شا مل ہے ،امن و مان کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدا مات اٹھا ئے جا ئیں گے،عید الفطر کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اقدا مات کئے جا ئیں گے ، روزا نہ کی بنیا د پر رمضان بازاروں کی نگرا نی کی جا رہی ہے، عوام سماج دشمن عناصر پر کڑی نگا ہ رکھیں ، ان خیالا ت کا اظہار ریجنل پو لیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز کبیروالا رمضان با زا ر کے دورے کے دوران کیا اس موقع پر ڈی پی او خا نیوال جہانزیب نذیر ، ڈی ایس پی کرائم برانچ محتر مہ طلعت جہاں ، ڈی ایس پی چوہدری محمد سلیم وڑائچ، مہر سعید احمد، ایس ایچ او اسٹی رانا اجمل سعید بھی اُنکے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طا رق حسین بھٹی نے انہیں بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ رمضان بازار میں حکو متی احکاما ت کے مطا بق اشیائے خورد و نوش کی یقینی بنا نے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے میلے والی گلی کے نزدیک قائم ایئر کنڈیشنڈ ماڈل رمضان بازار کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے مختلف اسٹالز دیکھے اور صارفین سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل اور کریانہ کے سٹالز میں موجود اشیاء دیکھیں۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر رمضان بازاروں کے انتظامات پر مسلسل نظر رکھیں اور انہیں عوامی توقعات کے مطابق بنانے میں محنت سے فرائض سر انجام دیں، ماہ صیام کے آخری عشرہ میں صارفین کی جانب سے رمضان بازاروں میں خر یداری کے عمل میں تیزی آئے گی لہذا رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کے معیار او رمقدار میں کسی صورت کمی نہیں آنی چاہیے اور آخری روزہ تک تمام انتظامات چیک لسٹ کے مطابق بحال ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری ایام میں صارفین کی جانب سے زیادہ مانگ والی اشیاء ضروریہ کی سپلائی بڑھا دی جائے تاکہ صارفین اختتام رمضان تک ان بازاروں سے مستفید ہو تے رہیں۔انہوں نے محکمہ انٹر پرائزز، خوراک، تعلیم، صحت، ریونیو سمیت دیگر کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع بھر کی مختلف مارکیٹوں، قصبوں اور دیہاتوں میں موجود کریانہ دکانوں میں سبز تھیلہ میں موجود آٹے کی دستیابی بارے تصاویر کے ہمراہ معلومات حاصل کریں اور اس سلسلہ میں اپنے فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں۔راجن پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی پی او راجن پور حافظ عرفان اللہ مروت کا رمضان بازار راجن پور کا دورہ سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا رمضان بازار میں سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی تعیناتی،پارکنگ اور سکیورٹی کی دیگر صورتحال کا معائنہ کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ڈی پی اور راجن پور کا کہنا تھا رمضان بازار میں سکیورٹی کی صورت حال بہترین اور مکمل طور پر تسلی بخش ہے ۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے سبزی وفروٹ منڈی کے نگران افسران کو ہدایت کی ہے کہ منڈی میں روزانہ بولی کے اوقات میں حاضری یقینی بنائی جائے اورسبزی وفروٹ کے تما م آئیٹمز کی نیلامی شفاف ترین اندازمیں مکمل کرائی جائے۔انہوں نے یہ ہدایات بدھ کے روز سبزی وفروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر جاری کیں۔اس موقع پر ڈی پی او خالد مسعود اورا ے ڈی سی آرحافظ احمد طارق بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف فراہم کرنے کے سلسلہ میں حکومتی احکامات کی کامل پیروی کے تحت عوام تک کماحقہ ثمرات پہنچائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے سبزی وفروٹ کی نیلامی کے جائزہ کے بعد منڈی میں دیگر انتظامی امور کابھی جائزہ لیا۔کروڑلعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی پی لیہ کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کاصدر انجمن تاجران حاجی مختار حسین کے ہمراہ سستا رمضان کا دورہ کیا اس موقعہ پر ڈی ایس پی کروڑ منور خان بزدار،ایس ایچ او کروڑ سرفراز خان گاڈی،محمد بلال انسپکٹر سرکل انچارج سپیشل برانچ کروڑ ان کے ساتھ تھے ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاء نے سستا بازار میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں ،کوالٹی کو چیک کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -