دانش سکول ٹبہ سلطانپور کا کام تیزی سے جاری ہے‘ سعید احمد منیس

دانش سکول ٹبہ سلطانپور کا کام تیزی سے جاری ہے‘ سعید احمد منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)معروف پارلیمنٹر ین اور ایم این اے سعید احمد منیس نے کہاہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نے کا فیصلہ کر کے عوام کی نظروں میں سرخرو ہو گئے ہیں انشاء اللہ وہ آئین و قانون کی پابندی کا ثمر حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے رمضان بازاروں کی سہولت اوردیگر یوٹیلٹی سٹورز پر رعایتیں (بقیہ نمبر17صفحہ7پر )
ہر سال کا عمل ہے اور اس بار بھی اربوں روپے کی سبسڈی پنجاب کے 36 اضلاع میں روزہ دار صارفین کو دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ دانش سکول ٹبہ سلطانپورکا کام تیزی سے جاری ہے۔