عوامی مفاد میں 4افسروں کی تعیناتی وتبادلے

عوامی مفاد میں 4افسروں کی تعیناتی وتبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چار افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات غلام سعید(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی او(ایف اینڈ پی) لکی مروت محمد طاہر(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے ان کو بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات، ایڈیشنل کمشنر ہزارہ ،ایبٹ آباد ارشد نوید(پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔19) کو اسٹبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے جبکہ ڈی او(ایف اینڈ پی) بٹگرام محمد نعیم ( پی ایم ایس۔19 میں ترقی پانے پر) کو تبدیل کر کے ان کو بحیثیت ایڈیشنل کمشنر ہزارہ ایبٹ آباد تعینات کر دیاگیا ہے۔ ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔