اللہ تعالیٰ کا وعدہ ‘ اسلام کا بول بالا ہوگا‘ سید صلاح الدین

اللہ تعالیٰ کا وعدہ ‘ اسلام کا بول بالا ہوگا‘ سید صلاح الدین

صادق آباد( نمائندہ پاکستان ،نامہ نگار)بھارتی حکومت اور ریاستی کٹھ پتلی انتظا میہ طے شدہ اور منصوبہ بند طریقے سے کشمیری محبوسین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے مصدقہ اطلاعات کے مطابق کشمیری محبوسین جن میں معروف حریت رہنما مسرت عالم ،آسیہ اندرابی اور ہزاروں دیگر آزادی پسند کارکن شامل ہیں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ناقص غذائیں ،ناقص(بقیہ نمبر16صفحہ7پر )

طبی سہولیات اوروادی سے باہر جیلوں میں شدت کی گرمی سے بچنے کیلئے نہ ہونے کے برابر انتظامات اس حقیقت کو آشکارا کرتی ہیں کہ متعصب اور شدت پسند مودی حکومت اور کٹھ پتلی محبوبہ سرکار ،جان بوجھ کر ،کشمیری حریت پسند کارکنوں اور قائدین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا خو فناک کھیل، کھیل رہی ہیںآسیہ اندرابی شدید علیل ہیں اورانہیں دن میں کئی بار مصنوعی طریقے سے آکسیجن فراہم کی جاتی ہے ، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے صادق آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کی تقریب سے کیا انہوں نے مزید کہاکہ آج ہم بیشمار مسائلوں اور مصیبتوں میں جکڑے ہوئے ہیں ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتی ہم دن بدن پستی کی جانب رواں دواں کیوں ہیں قرآن بھی موجود ہے لیکن پڑھنے والا کوئی نہیں مساجدبھی موجود ان میں نمازیں پڑھنے والا کوئی نہیں علم بھی موجود ہے حاصل کرنیوالا کوئی نہیں والدین کی نافرمانیاں اور گستاخیوں کی وجہ سے آج ہم دنیا میں ترقی کی بجائے پسماندگی کی طرف دھکیلے جارہے ہیں ہماری نجات صرف رسول اللہﷺ کے عطاء فرمائے ہوئے دستور حیات میں ہے اسموقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر محمد سلیم کمبوہ،حاجی عبدالعزیز ،فاروق امین باجوہ،قاری سعید احمد ،نزاکت علی اعوان ،حفیظ وڑائچ ،منظور احمد ،چوہدری نثار احمد،ودیگر موجود تھے آخر میں ملکی بقاء سلامتی استحکام کیلئے دعا کروائیگی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...