تخت بھائی ،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی 86 گرفتار

تخت بھائی ،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی 86 گرفتار

  

تخت بھائی(نامہ نگار)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی آفتاب احمد خان کی رمضان المبارک میں گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں۔ 86دکانداروں کو جرمانہ جبکہ کئی کو جیل کی ہوا دکھا دی ۔ اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد خان نے لوند خوڑ اور ساڑومیں رمضان المبارک میں گرانفروشی کرنے والے دکانداروں پر چھاپے مار کر 86 کو جرمانہ جبکہ کئی دکانداروں کو جیل بھیج دیا ۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر کی کارائی کو سراہتے ہوئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے کی اپیل کی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -