ضلع کونسل ھنگو کو سرکاری محکوں کے ہیڈز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ

ضلع کونسل ھنگو کو سرکاری محکوں کے ہیڈز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ

ھنگو( بیورورپورٹ) ضلع کونسل ھنگو کو سرکاری محکوں کے ہیڈز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ،سرکاری مشنری عوام کی خادم ہے،عوام کی فلاح و بہبود ہی ہمارا مشن ہونا چاہیے،سرکاری افسران میرٹ،شفافیت اور فرض شناسی کو شعار بنائیں۔ضلع ناظم مفتی عبید اللہ،ڈی سی احسان اللہ،اور ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل کا اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ھنگو کا اجلاس کنوئینر اور ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل اورکزئی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر احسان اللہ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ عابد زمان ،سمیت ایجوکیشن،ہیلتھ،زراعت،واٹر منیجمنٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سرکاری اداروں کے افسران نے کونسل کو اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی پرو جیکٹر کی مدد سے ایوان کو بریف کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل اورکزئی نے کہا کہ ایسے افسان کا ایوان میں آنا اور عوامی نمائیندوں کو اپنی کارکردگی کے حالے سے بریف کرنا بلدیاتی نظام کا حسن ہے اور اس سے بلدیاتی نظام اور محکموں میں کوارڈینیشن مزید مستحکم ہو گی۔ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہماری کارکردگی ہمیشہ میرٹ،شفافیت اور غیر جانب داری کے تابع ہو نی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے اور ماہانہ بنیادوں پر اداروں کی طرف سے ضلعی حکومت کو بریفنگ کے مثبت اثرات سامنے ائیں گئے۔ممبران ضلع کونسل اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ھنگو احسان اللہ نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوام کی سماجی زندگی کو بہتر بنائیں گئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکار ہمیشہ ذمہ داری اور ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں اور عوامی توقعات پر ہر حال میں پورا اتریں۔ احسان اللہ خان نے کہا کہ جو افسران اور اہلکار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گئے انہیں ستائش سے نوازا جائے گا۔اور فرائض سے پہلو تہی کو جرم سمجھتے ہوئے ایسے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں رمضان المبارک میں اشئیاء ضروریہ کی ترسیل ،رسد اور طلب پر بھی بحث کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...