نوشہرہ ،جعلی غیر ملکی این جی او چلانے کا الزام ثابت

نوشہرہ ،جعلی غیر ملکی این جی او چلانے کا الزام ثابت

نوشہرہ( بیورورپورٹ )جعلی غیر ملکی این جی او چلانے کا الزام ثابت تحصیل کونسلر جہانگیرہ توحید عالم کی بی بی اے منسوخ کمرہ عدالت سے گرفتار جیل بجھوا دیا گیا تحصیل کونسلر جہانگیرہ توحید عالم گذشتہ کئی سالوں سے بی ڈی این نامی این جی او کے نام پر ملکی و غیر ملکی ڈونرز سے فنڈ ز لیکر ہڑپ کرتا رہا اور خود کو عالمی ادارہ صحت کا ڈائریکڑ ظاہر کرتا تھا اور عوام الناس کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قیمتی املاک سے محروم کرنے میں لگا تھا جس پر مقامی تھانہ نظامپور میں مذکورہ تحصیل کونسلر توحید عالم کے خلاف فراڈ ، دھوکہ دہی ،جعل سازی اور عوام کے املاک پر قابض ہونے کے مقدمات درج تھے جس میں توحید عالم نامی تحصیل جہانگیرہ کے کونسلر نے ضمانت قبل از گرفتاری ( بی بی اے )کرائی تھی جو کہ بدھ کے روز ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ شفیق تنولی کی عدالت نے منسوخ کردی اور ملزمکو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بجھوانے کے احکامات جاری کئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...