وزیر اعلیٰ ادبی مقابلے‘ اردو مضمون نویسی میں کبیروالہ کے عتیق الرحمن اول

وزیر اعلیٰ ادبی مقابلے‘ اردو مضمون نویسی میں کبیروالہ کے عتیق الرحمن اول

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی ٰ ادبی مقابلہ جات 2016-17ء کے حوالے سے گزشتہ روز وزیر اعلی ٰدبی مقابلوں کے سلسلے میں تحصیل اور ضلع لیول کے بعد اگلے مرحلے میں ڈویژن کی سطح کی تقریب تقسیم انعامات ملتان میں منعقد ہوئی ۔وزیر اعلیٰ ادبی مقابلوں میں اردو مضمون نویسی میں صوبے بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنمنٹ دارالعلوم ہائی سکول کبیروالا کے طالب علم عتیق الرحمٰن کو 2لاکھ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

روپے وسرٹیفکیٹ ‘اردو مضمون نویسی میں صوبے بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی طالبہ ماہ رخ بشیر کو ڈیڑھ لاکھ روپے و سرٹیفکیٹ‘ انگلش مضمون نویسی میں پنجاب میں دوسری پوزیشن لینے پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی کے طالب علم محمد بن طارق کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور سرٹیفکیٹ ‘ اردو تقریر ی مقابلے میں صوبے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر گورنمنٹ ہائی سکول خانیوال کے طالب علم سید عطا المصطفیٰ بخاری کو ایک لاکھ روپے اور سرٹیفکیٹ سے نواز ا گیا ۔اس کے علاوہ ملتان ڈویژن کی طرح پر وزیر اعلی ٰ ادبی مقابلوں میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں مجموعی طور پر 2لاکھ 40ہزار روپے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اعزاز احمد خان جوئیہ تھے دریں اثناء وزیر اعلی ٰ ادبی مقابلوں میں تحصیل ‘ ضلع ‘ ڈویژن اور صوبے کے سطح پر پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے اعزاز میں ان کے سکولز میں تقریبات منعقد ہو ں گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -