قطر کی تنہائی اسلامی اقدار کے خلاف ہے، ترک صدر

قطر کی تنہائی اسلامی اقدار کے خلاف ہے، ترک صدر

  

انقرہ(آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے سے متعلق اقدامات کو’ اسلامی اقدار ‘ کے منافی قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہاکہ قطر کے معاملے میں ایک نہایت بھیانک غلطی کی گئی ہے۔ ایک قوم کو ہر طرح سے تنہا کرنے کے اقدامات غیرانسانی اور اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو یوں ہے کہ قطر کے لیے سزائے موت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ قطر نے ترکی کے ساتھ مل کر داعش جیسی شدت پسند تنظیم کے خلاف انتہائی ٹھوس موقف اپنا رکھا ہے۔ قطر کو نشانہ بنانے کی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترک صدر

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -