بجلی کی طلب ،شارٹ فال میں اضافہ ،بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

بجلی کی طلب ،شارٹ فال میں اضافہ ،بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

  

لاہور )کامر س رپورٹر(ملک میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا ۔ سحر و افطار سمیت تراویح کے موقع پر کم لوڈ شیڈنگ کی حکومتی کوشش کے باعث صبح کے وقت صارفین بجلی کیلئے ترستے رہے ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ گزشتہ روز شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ سے زائد کی سطح پر رہا ۔ این ڈی ٹی سی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 22340 میگاواٹ جبکہ پیداوار 15180 میگاواٹ رہی، طلب و رسد میں 7160 میگاواٹ کا فرق رہا ۔ بڑے شہروں میں بھی سحر و افطار سمیت تراویح کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ کئی علاقوں میں روزہ داروں نے اندھیرے میں سحری کی اور گرمی میں افطار کیا ۔ دیہی اور چھوٹے علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی شہروں میں صبح کے وقت ہر گھنٹے کے بعد ایک سے دو گھنٹے کیلئے بجلی کی بندش کی گئی ۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -