کسٹم انٹیلی جنس اور کسٹم سمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیاں، لاکھوں مالیت کی سمگلڈ گاڑیاں ضبط

کسٹم انٹیلی جنس اور کسٹم سمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیاں، لاکھوں مالیت کی ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر)کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن اور کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن(آئی اینڈ آئی)نے لاکھوں روپے مالیت کی سمگلڈ گاڑیاں ضبط کرلی ہیں،ذرائع کے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

مطابق کسٹم سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے لیہ کے علاقہ میں نان کسٹم پیڈ پجارو جیپ ضبط کرلی ہے دریں اثناء کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان کے علاقہ سے دو نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا کرولہ اور ٹویوٹا فیلڈر کاریں ضبط کرلی ہیں کسٹم ایکٹ1969ء کے تحط ضبط کی گئی کاروں کی مجموعی مالیت50لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔دریں اثناء کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن(آئی اینڈ آئی) نے ملتان اور ڈیرہ غازیخان کے علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی سمگلڈ گاڑیاں ضبط کرلی ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمعید کانجو کی ہدایت پر ملتان اور ڈی جی خان کے فیلڈ یونٹ نے کارراوئی کرتے ہوئے سوروکی آلٹو ماڈل2003ء سوزوکی کی آلٹو ماڈل2002ء ٹویوٹا ایکس کرولہ ماڈل2003ء کاریں ضبط کرلی ہیں کسٹم ایکٹ1969ء کے تحت ضبط کی گئی کاروں کی مجموعی مالیت 27لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -