کوئٹہ میں فورسز کی کارروائیاں ،کالعدم بی ایل اے کے 2کمانڈرز سمیت 3دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں فورسز کی کارروائیاں ،کالعدم بی ایل اے کے 2کمانڈرز سمیت 3دہشتگرد ...

  

کوئٹہ (صباح نیوز)ملک دشمنوں کیلئے کوئی رعایت نہیں کوئٹہ میں قوم کے محافظوں نے کالعدم بی ایل اے کے 2کمانڈرز اور ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف پولیس ایکشن میں آئی، کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر پولیس سے مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔گزشتہ روز کوئٹہ میں ہی ایف سی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 2اہم کمانڈرز ہلاک کردئیے، صوبانی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق نذر محمد عرف بیبرک اور محمد جان عرف چھوٹا لیلا کوئٹہ اور گرد و نواح میں 17بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی 80سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔فورسز کے مطابق دہشتگردوں کے موبائل فون سے افغانستان میں ٹریننگ کیمپوں کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے مطابق ملک دشمن میں کارروائیوں میں ملوث افراد کے پاس ریاستی رٹ تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

دہشتگردہلاک

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -