چکوال،مصالحتی کمیٹی نے ایک سال سے زیرسماعت مقدمے کا راضی نامہ چارگھنٹوں میں کرادیا

چکوال،مصالحتی کمیٹی نے ایک سال سے زیرسماعت مقدمے کا راضی نامہ چارگھنٹوں میں ...

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مصالحتی عدالت میں ایک سال سے زیر سماعت مقدمے کا راضی نامہ چار گھنٹے میں کر دیا گیا۔ مشہور مقدمہ سرکار بنام محمد آصف عارف خان نیازی کی عدالت میں زیر سماعت تھا جس کو فریقین نے ایک درخواست کے ذریعے مصالحتی عدالت میں منتقل کرایا۔ مصالحتی جج سید نصیر عباس نے چار گھنٹے تک فریقین کا موقف سننے کے بعد دونوں کو راضی نامے پر متفق کرادیا۔ مصالحتی عدالت میں کئی کئی سالوں کے زیر التوا مقدمات اب گھنٹوں میں ختم ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے فریقین کو طویل عرصے تک عدالتوں کے چکر لگانے سے نجات مل گئی ہے اور پیسے کا علیحدہ ضیاع ختم ہوگیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -