گلگشت کالونی میں تجاوزات کیخلاف کارروائی،شام تک سارا سامان واپس

گلگشت کالونی میں تجاوزات کیخلاف کارروائی،شام تک سارا سامان واپس

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)گلگشت کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اور ایک ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی تجاوزات کے سامان سے بھرکر باغ لانگے خان کے میونسپل کارپوریشن سٹور میں لائی گئی اور دوپہر تک سارا سامان پیسے لے کر واپس کردیاگیا۔عملہ تجاوزات نے گلگشت اور دیگر علاقوں سے سامان اٹھایا اور سٹور میں لے آئے۔دوپہر تک جن لوگوں کا سامان اٹھایا تھا وہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سٹورپر آئے اور مک مکا کرکے اپناسامان واپس لے گئے۔ذرائع کے مطابق پہلے دن تجاوزات کے خلاف کارروائی پر50ہزار سے زائد کی آمدنی ہوئی۔مگر یہ ساری رقم بغیر کسی رسید کے وصول کی گئی اور سرکاری خزانے کی بجائے عملے کے جیب میں گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -