یوسف رضا گیلانی کا سابق میڈیا ایڈوئزر خرم رسول فراڈ مقدمہ میں باعزت بری

یوسف رضا گیلانی کا سابق میڈیا ایڈوئزر خرم رسول فراڈ مقدمہ میں باعزت بری

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کو مبینہ طور پر فراڈ،جعلی چیک کیس کے دوسرے مقدمہ میں بھی باعزت بری کر دیا ہے یہ مقدمہ 14جون2012کو درج کیا گیا تھا جس میں ان پر کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ کا الزام تھا،عدالت نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہا ہے،بغیر کسی ثبوت کے کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی۔خرم رسول کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا تھا ۔فیصلہ کے بعداحاطہ کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے سابق میڈیا ایڈوائزر خرم رسول نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے انہیں سابق وزیر اعظم کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر فوری رہائی کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی ہم بھادری سے جیل کاٹتے اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کرتے ہیں۔آخری دو مقدمات میں بھی باعزت بری ہوں گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -