ملتان اور ہیڈ راجکاں میں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 3 افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان اور ہیڈ راجکاں میں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 3 افراد کیخلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،ہیڈ راجکاں (کرائم رپورٹر، نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری کی زیرِنگرانی پولیس ،سی ٹی ڈی او ر جے ٹی ٹی کا تھانہ دولت گیٹ اور تھانہ لوہار ی گیٹ میں 21رمضان المبارک کے یوم علی کے روٹ پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔، جو کہ6/7گھنٹوں تک جاری رہا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
پولیس تھانہ ڈراوراورپولیس تھانہ ہیڈراجکاں نے آپریشن ردالفساد کے تحت مدینہ کالونی ہیڈراجکاں کا سرچ آپریشن ایس ایچ او رانا حاکم کی سر براہی میں کیا، جس میں 40لوگوں کی بائیو میڑک تصدیق کی گئی ،اور 30گھروں کو چیک کیا گیا،3افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے، اس موقع پر ایس ایچ او رانا حاکم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں، اور کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں فوری پولیس کو اطلاع کریں، تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھا جائے۔ غلام رسول ایس آئی، منیر احمد اے ایس آئی،منظور اکمل ایس آئی،مختار حسین گھلو اے ایس آئی، غلام مرتضی، سعیداحمد،اے ڈی عامر، ظہیر عباس ودیگر ملازمین بھی سر چ آپریشن میں شامل تھے ۔