چکوال،34مستحق خواتین میں خدمت کارڈ کے ذریعے مویشی تقسیم

چکوال،34مستحق خواتین میں خدمت کارڈ کے ذریعے مویشی تقسیم

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب نے بدھ کے روز بتایا کہ ضلع چکوال میں34مستحق خواتین کو مویشیوں کی قرعہ اندازی کر کے خدمت کارڈ کے ذریعے مویشی تقسیم کیے گئے ہیں اور یہ ان تمام مویشیوں کی انشورنس بھی کی گئی ہے اور خدا ناخواستہ اگر کوئی مر جاتا ہے تو اس کو دوبارہ مویشی فراہم کیا جائے گا۔ ان مویشیوں کو تقسیم کے بعد فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ وہ میونسپل سٹیڈیم چکوال کے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب 34معذور اور مستحق خواتین کو محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مفت مویشی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کی صدارت چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم اعوان نے کی۔ جبکہ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر الرحمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن رضا، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر مختار احمد، وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ اور مستحق خواتین اور ان کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صوبہ بھر کے بے وسیلہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہے ہیں جس سے معاشرے کی ان معاشرے کی ان کم وسائل یافتہ خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی اور خاندان پر بوجھ بننے کی بجائے ان کی کفالت کر سکیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے مستحقین سے استدعا کی کہ وہ جانوروں کی دیکھ بھال اپنے بچوں کی طرح کریں ۔ ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہا کہ اس سکیم کے تحت محکمہ نے مکمل چھان بین کرتے ہوئے شفاف طریقے سے ایسی مستحق خواتین کا انتخاب کیا ہے جو ان جانوروں کو پالنے کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -