سکولوں کا نان سیلری بجٹ تاحال جاری نہ ہوسکا فنڈز لیپس ہونیکا خدشہ

سکولوں کا نان سیلری بجٹ تاحال جاری نہ ہوسکا فنڈز لیپس ہونیکا خدشہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہورسمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے سرکاری سکولز کا نان سیلری بجٹ فنڈ(این ایس بی فنڈ) لیپس ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری پرائمری ‘ ایلمنٹری ‘ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں مختلف منصوبوں(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے لئے2016-17کا نان سیلری بجٹ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے سکولزکو تاحال جاری نہیں ہو سکا جس کے باعث ان اضلاع کے سکولز کے مختلف منصوبے رہ گئے ہیں ۔ ملتان میں این ایس بی فنڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اعزاز احمد خان جوئیہ کی کاوشوں سے سکولز کونسلز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو چکا ہے مگر لاہور سمیت مختلف اضلاع کے سکولز تاحال محروم ہیں ۔ اس سلسلے میں پنجاب ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صو بائی صدر رشید احمد بھٹی نے سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب اللہ بخش سے ملاقات کی اور اس مسئلے سے آگا ہ کیا جس پر سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب اللہ بخش نے سپیشل سیکرٹری تعلیم سکولزاور ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز ( سیکنڈری ) کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران یہ معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...