2مقدمات کو عدم پتہ قرار دے کر داخل دفتر کر دیا گیا

2مقدمات کو عدم پتہ قرار دے کر داخل دفتر کر دیا گیا

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے 2مقدماتّ کو عدم پتہ قرار دے کر داخل دفتر کر دیا ہے۔گذشتہ روز عدالت نے بارود برآمد ہونے کے 2مقدمات میں ملوث ملزمان کے علم نہ ہونے اور ان کے متعلق کسی قسم کی کوئی اطلاع نہ ملنے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں دونوں مقدمات کی عدم پتہ قرار دیتے ہوئے داخل دفتر کر دیا ہے۔ دونوں مقدمات انسداد دہشت گردی فورس حکام نے درج کئے تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -