امعہ زکریا‘ گریجوایشن سالانہ امتحان 2018ء ایم اے ، ایم ایس سی سالانہ امتحان 2018ء کی رجسٹریشن کاآغاز، شیڈول جاری

امعہ زکریا‘ گریجوایشن سالانہ امتحان 2018ء ایم اے ، ایم ایس سی سالانہ امتحان ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں بی اے‘ بی ایس سی کے سالانہ امتحان2018 اور ایم اے ایم ایس سی کے سالانہ امتحان2017 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں بی اے‘ بی ایس سی کے امتحان (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

2018کیلئے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 25جولائی 2017 ہوگی‘ ڈبل فیس کے ساتھ 15 اگست جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 8ستمبر تک رجسٹریشن فارم جمع کرائے جاسکیں گے ، سنگل فیس 22سو روپے ، ڈبل 44 اور تین گنا فیس 66سو روپے ہوگی، پرائیویٹ امیدوار آن لائن رجسٹریشن بھی کراسکیں گے، جس کا طریقہ کار ویب سائٹ پر آویزاں کردیا گیا ہے جبکہ بی اے کی رجسٹریشن کیلئے وہ امیدوار اہل ہوں گے جنہوں نے 2016میں انٹر کا امتحان پاس کیا ہو، اس کے علاوہ وہ امیدوار جو زکریا یونیورسٹی کی حدود میں نہیں رہتے‘ وہ رجسٹریشن کے علاوہ 1650روپے اضافی ادا کریں گے ، علاوہ ازیں ایم اے ایم ایس سی کی رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 7جولائی ہے ، ڈبل فیس کے ساتھ 21جولائی جبکہ تین گنافیس کے ساتھ 28جولائی مقرر کی گئی ہے تاہم ایسے امیدوار جنہوں نے بی اے‘ بی ایس سی زکریا یونیورسٹی سے کیا ہو‘ ان کو اس امتحان کیلئے رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن ایسے امیدوار جنہوں نے دوسری یونیورسٹی سے بی اے‘ بی ایس سی کیا ہے‘ ان کے لئے رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا، یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال کے مطابق اس شیڈول میں کوئی توسیع نہیں ہوگی ، امتحانات کے شیڈول کا اعلان کنٹرولر امتحانات کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -