چکوال،قتل کے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے دو افراد گرفتار

چکوال،قتل کے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے دو افراد گرفتار

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ لنگاہ میں قتل کے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے دو افراد کو ڈوہمن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جبکہ اشتہاری مجرم پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔ سب انسپکٹر محمد مالک نے استغاثہ دیا کہ تھانہ ڈھڈیال میں قتل کے مقدمے میں مجرم اشتہاری افضل عرف مچھی ساکن لنگاہ جو اپنے گھر موجود ہے کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس کے کزن دانیال ولد اکرم اور حسنین ولد دوریز نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مجرم اشتہاری کو بھگا دیا۔ جنہوں نے مجرم اشتہاری کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سہولیات فراہم کی تھیں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایس آئی عبدالرزاق نے مقدمہ درج کر کے مجرم تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -